اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن کیس نمٹا دیا

منگل 24 مارچ 2015 14:24

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن کیس نمٹانے کا فیصلہ کر لیا، کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمال کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے کی، سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کو یہ کیس جلد نمٹانے کی ہدایات کیں عدالت کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی جانب سےچالان جمع کروا دیا گیا ہے جبکہ کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا.. جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ کیس کو ذیلی عدالت میں مکمل ہونے دیں، اگر کسی کو شکایات ہوئیں تو بعد میں عدالت سے رجوع کر سکتا ہے لیکن فی الحال ہم یہ کیس نمٹا رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :