ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے،کراچی آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا، توانائی بحران ورثے میں ملا،حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘وزیر اعظم نواز شریف کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 14:21

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے،کراچی آپریشن کا فیصلہ تمام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے،کراچی میں آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا، توانائی بحران ورثے میں ملا،حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ منگل کو مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف سے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اہم قومی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے،کراچی میں آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا، توانائی بحران ورثے میں ملا،حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔