کراچی : نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کارکنان کی درخواست کی سماعت

منگل 24 مارچ 2015 14:08

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنا ن کی درخواست پر سماعت کی گئی جس میں ملزما ن کے وکلا کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی تاحال اہل خانہ سے ملاقات نہیں کروائی گئی.

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی جی رینجرز کو عدالت میں جواب جمع کروانے کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیا. عدالت کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کروایا گیا. درکواست گزار کا کہنا تھا کہ رینجرز نے نائن زیرو سے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 25 افراد کو تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا.