تحریک انصاف کیساتھ عدالتی کمیشن بارے مفاہمتی یادداشت پردستخط اگلے چندروزمیں ہوجائیں گے ‘اسحا ق ڈار

منگل 24 مارچ 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کیساتھ عدالتی کمیشن بارے مفاہمتی یادداشت پردستخط اگلے چندروزمیں ہوجائیں گے ‘مفاہمتی یادداشت کے چند روز بعد عدالتی کمیشن کے بارے میں صدارتی آرڈیننس بھی منظور ہو جائے گا ‘حکومت عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور آپریشن ضرف عضب کی تمام مالی ضروریات پوری کررہی ہے ‘ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری ہے ‘ کوئی پارٹی جرائم میں ملوث نہیں تو فکر نہ کرے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور آپریشن ضرف عضب کی تمام مالی ضروریات پوری کررہی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ وزیراعظم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری ہے انہوں نے کہاکہ کوئی پارٹی جرائم میں ملوث نہیں تو فکر نہ کرے، دہشت گرد کسی بھی جماعت سے ہو نہیں چھوڑیں گے، آپریشن سے کراچی کے تاجر بہت خوش ہیں، سب چاہتے ہیں کراچی آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو۔۔عدالتی کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اگلے چند روز میں ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مفاہمتی یادداشت کے چند روز بعد عدالتی کمیشن کے بارے میں صدارتی آرڈیننس بھی منظور ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :