سندھ ہائیکورٹ ، محمد عامر پر پابندی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی

منگل 24 مارچ 2015 14:06

سندھ ہائیکورٹ ، محمد عامر پر پابندی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مارچ ۔2015ء ) سندھ ہائیکورٹ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار نے عدالت عالیہ میں یہ موقف اپنایا تھا کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے اور انہوں نے برطانوی عدالت کے سامنے اس کا اعتراف بھی کر لیا تھا تاہم اب ایک مرتبہ پھر انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور جلد یا بدیر وہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بن جائیں گے جس سے ہماری ٹیم پر سوالات اٹھنا شروع ہوجائیں گے کیوں کہ ہمارا ملک ان کی وجہ سے پہلے ہی بدنامی جھیل چکا ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق محمد عامر پر عائد پابندی کے باعث ان کی طرح پابندی کا شکار دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہو جائیں گیں لہذا عدالت عالیہ ان پر پابندی عائد کر نے کا حکم جاری کر ے ۔ عدالت نے مذکورہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے تاہم پاکستان کر کٹ بورڈ کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا تاہم بعد میں درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر ہائیکورٹ نے درخواست خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :