گجرات میں 7سالہ بچہ اغوا کے مقدمے میں عدالت پیش

منگل 24 مارچ 2015 14:01

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) پولیس نے 7 سالہ بچے “سمیر بٹ” پر 30 سالہ شخص کے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے تھانہ سول لائنز میں 30 سالہ عامر اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 سالہ سْمیر بٹ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اسے اغوا کرنے کے بعد اسلحے کے زور پر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

پولیس نے سْمیر بٹ پر دفعہ 365 کے تحت اغوا ور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی جانب سے چھاپوں کے بعد سمیر کے والدین نے اسے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے جس پر عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔واضح ر ہے کہ چند ماہ قبل گجرات میں ہی پولیس نے 3سالہ بچے پر وال چاکنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :