پیمرا کا غیر ضروری مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر غور
منگل 24 مارچ 2015 13:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پیمرا نے غیر ضروری اور غیر مناسب مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور حکومت نے اس مقصد کے لئے پیمرا ایکٹ 2007 میں ترمیم پر بحث کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ترمیم سے اتھارٹی کو کسی بھی مخصوص چینل کے سگنلز کو سیٹلائٹ سے ” ڈی لنک “ کرنے کی طاقت مل جائے گی ۔
جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی کیبل آپریٹر یا ٹیلی ویژن سیٹ اس براڈ کاسٹء کو حاصل نہ کر سکے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پیمرا کو سپارکو کی مدد درکار ہو گی ۔ رپورٹ میں میڈیا کمیونیکیشن ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن چینلز ایک خاص فریکوئنسی پر ایک سیٹلائٹ کو اپنے سگلنلز نشر کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
خلاء میں ایک آئینے کے طور پر کام کرتے ہیں ۔
یہ سیٹلائٹ ایک دوسری فریکونسی کے سگنلز کو موڑتے ہیں جو ڈش انٹینا کے ذریعے وصول ہوتے ہیں ۔ میڈیا کمیونیکیشن ماہر ریحان حسن کا کہنا ہے کہ سپارکو یہ کر سکتی ہے زیادہ طاقت ور سگنلز کے ذریعے ان سگنلز کو ڈسٹرب کر دیا جائے ۔ یہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے سگنلز کو کسی ٹرانسمیشن کو بھی بلیک آؤٹ کر سکتا ہے جو پاک سیٹ سیٹلائٹ کے ساتھ منسلک ہیں ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تجویز 16 دسمبر 2014 کے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد زیر غور تھی یہ اقدام بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے دہشت گردی کے پیغامات اور دہشت گرد حملوں کی کوریج کے بعد اٹھایا جا رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.