کراچی میں بیریئرزہٹانے کے لئے دی گئی مہلت ختم

منگل 24 مارچ 2015 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کراچی میں بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے رینجرز کی جانب سے دی گئی 3دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ عوام اسٹریٹ کرائم ، ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم کی وجہ سے بیرئیرہٹانے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ڈی جی رینجرز نے 3روز قبل اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی مددآپ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت لگائے گئے گیٹ اور بیرئیرز ہٹادیں۔

اگرعوام نے بیریئرز اور گیٹ نہ ہٹائے توآپریشن کرکے انھیں ہٹادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے دی گئی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہوگئی۔ تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے تاحال بیریئرز اور گیٹ نہیں ہٹائے اور وہ اس معاملے میں الجھن کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت لگائی گئی یہ رکاوٹیں کمیونٹی پولیسنگ کے تحت علاقہ پولیس کے کہنے پر ہی لگائی گئی تھیں جس کے بعد ان کے علاقوں میں کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی آئی تاہم اب رینجرز کی جانب سے انہیں ہٹائے جانے کی صورت میں خدشہ ہے کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتیوں اور دیگر نوعیت کے جرائم میں شہریوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :