اوپن یونیورسٹی میں کتابوں کی دو روزہ نمائش کل شروع ہوگی

منگل 24 مارچ 2015 12:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کتابوں کی دو روزہ نمائش آج 25۔مارچ سے شر وع ہورہی ہے۔ یونیورسٹی کے مرکزی لائبریری کے احاطے میں منعقد ہونے والی کتابوں کی نمائش کل ) 26۔مارچ کو(بھی جاری رہے گی ‘ جس میں ملک کے مختلف شہروں سے 16۔نہایت اہم بک سیلرز اور پبلشرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی بدھ 25۔مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے (9:30) نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش کا اہتمام یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری نے کیا ہے۔نمائش صبح 9۔بجے شروع ہوگی جو شام 5۔بجے تک جاری رہے گی۔ کتابوں کی نمائش میں اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ راولپنڈی /اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔