ہری پورمیں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 18 افراد زخمی

منگل 24 مارچ 2015 12:34

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) ہری پور میں بیر کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ منگل کو ہری پور سے نواحی علاقے بیر جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچا دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔