اسلام آباد میں خود کوسیکیورٹی اہلکار ظاہرکرکے شہریوں کولوٹنے والے 6 ملزمان گرفتار

منگل 24 مارچ 2015 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) وفاقی پولیس نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے 2 گروہوں کے 6 کارکنوں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ آبپارہ پولیس نے کارروائی کر کے خود کو سیکیورٹی اہلکاروں کے افراد ظاہر کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 گروہوں کے 6 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، پولیس کی جعلی وردیاں، ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس، جعلی پولیس شناختی کارڈز، 3گاڑیاں، ایک موٹرسائیکل، طلائی زیورات اور 5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔آبپارہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 ایف آئی آر درج ہیں اور گرفتار ملزمان سے ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :