Live Updates

حنیف عباسی ہتک عزت کیس،عدالت کاجواب جمع نہ کرانے پر عمران خان کو 5سوروپے جرمانہ

منگل 24 مارچ 2015 12:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج ماہ رخ عزیز طارق نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوی کیس کی سماعت میں عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر پانچ سو روپے جرمانہ کردیا‘ کیس مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوی کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ماہ رخ عزیز تارڑ نے کیس کی سماعت کی ۔ عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پانچ سو روپے جرمانہ کردیا۔ کیس کی مزید سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :