ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے سر اٹھا لیا

منگل 24 مارچ 2015 11:11

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے سر اٹھا لیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء): ملک بھر میں گرمی کی لہر آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے سر اٹھا لیا. چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ کا تسلسل دن بدن زور پکڑتا نظر آ رہا ہے حکومت کا کہنا تھا کہ مارچ میں ایل این جی بھی آ جائے گی جس کے باعث لو ڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئے گی.

(جاری ہے)

جبکہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جو کہ حکمرانوں کے جھوٹے دعووں پر ایک سوالیہ نشان ہے. حکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھاتے ہوئے اس موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کم ترین ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ محض دعووں کے علاوہ کچھ نہ تھا.