مظفر گڑھ، دکان میں گھسنے والے ڈاکوؤں اور شہریوں میں فائرنگ ،8 شہری زخمی

منگل 24 مارچ 2015 10:58

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی نیت سے دکان میں گھسنے والے ڈاکوؤں اور شہریوں میں فائرنگ کے تبادلے میں8 شہری ذخمی ہوگئے،شہریوں کے تشدد سے 2ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں۔تحصیل کوٹ ادوکے علاقے چوک سرور شہید میں2ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ایک دکان میں گھس گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران شہری بھی پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔اس دوران شہریوں نے بھی فائرنگ کی جسکی زد میں آکر ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔شہریوں نے زخمی ڈاکو اور اسکے ساتھی کو پکڑ کر تشدد کانشانہ بنایا اور کچھ دیر یرغمال بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :