ملتان ، سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصر اللہ کو پھانسی دے دی گئی

منگل 24 مارچ 2015 10:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصر اللہ کو پھانسی دے دی گئی۔منگل کو سینٹرل جیل میں میں قید سزائے موت کے قیدی نصراللہ کو 5 بج کر 30 منٹ پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سزائے موت کے قیدی نصراللہ نے 1994 میں بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے مظفر گڑھ کی عدالت میں پیشی پر آنے والے ملزم الطاف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا تھا۔ مظفر گڑھ کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کی اعلیٰ عدالتوں میں تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں جبکہ صدر پاکستان نے بھی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ جس پر سیشن عدالت مظفر گڑھ نے ملزم کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے جس پر عمل در آمد کیاگیا۔پھانسی کے وقت جیل کے گردونواح میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد 3 ماہ کے دوران 54 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔اس سے قبل 6 سال کے دوران صرف 2 افراد کی سزائے موت پر عملدار آمد ہوا تھا ان دونوں کو بھی فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزاء دی تھی۔16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد حکومت نے پھانسی پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :