کراچی : اورنگی ٹاون سے دلہن کی لاش بر آمد

منگل 24 مارچ 2015 10:53

کراچی : اورنگی ٹاون سے دلہن کی لاش بر آمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) شادی کی پہلی رات ہی نئی نویلی دلہن پراسرارطورپر جاں بحق ہوگئی ہے جس کی لاش پولیس نے قبضے میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق اتوار کو 20سالہ عاصمہ کی شادی ہوئی تھی اور پیر کی صبح کمرے میں پراسرارطورپر مردہ پائی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کی تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں پوسٹمارٹم کے بعد حتمی طورپر کچھ کہاجاسکتاہے ۔

سٹیشن ہاﺅس آفیسرپولیس کے مطابق سیکٹرایٹ داتانگرکے عبدالجبار کی عاصمہ سے شادی ہوئی تھی ، اہل علاقہ نے پراسرارآمدورفت کے پیش نظر گھر میں جانے کی کوشش کی تو اہلخانہ نے گھر داخلے سے روکدیاجس پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع کردی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نئی نویلی دلہن کی پھندالگی لاش برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :