یوم پاکستان کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے بڑا پیغام ہے، پاکستان میں امن واپس آ رہا ہے، معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، بھارت کو پاکستان کی پیشکش پر مثبت رد عمل دکھانا چاہیے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قوم اور فوج ڈٹی رہے گی،امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 23:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے بڑا پیغام ہے، پاکستان میں امن واپس آ رہا ہے، معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، بھارت کو پاکستان کی پیشکش پر مثبت رد عمل دکھانا چاہیے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قوم اور فوج ڈٹی رہے گی۔ پیر کو 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ پاکستان تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے،یوم پاکستان کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے بڑا پیغام ہے، پاکستان میں امن واپس آ رہا ہے اور معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی پیشکش پر مثبت رد عمل دکھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قوم اور فوج ڈٹی رہے گی۔