جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہو گا، افتخار چوہدری ، نجم سیٹھی کے خلاف دھاندلی کے ثبوت دیں گے، کمیشن کچھ دو، کچھ لو پر قائم ہوا، الطاف حسین باہر بیٹھ کر لوگوں کو مرواتا ہے، جس قوم کا نظریہ ختم ہو جائے وہ مر جاتی ہے،کمیشن کے بعد کور کمیٹی اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کرے گی، پارٹی میں ایک رائے ہے، پہلے کمیشن کے نتائج کا انتظار کیا جائے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹرویو
پیر 23 مارچ 2015 23:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہو گا، افتخار چوہدری ، نجم سیٹھی کے خلاف دھاندلی کے ثبوت دیں گے، کمیشن کچھ دو، کچھ لو پر قائم ہوا، الطاف حسین باہر بیٹھ کر لوگوں کو مرواتا ہے، جس قوم کا نظریہ ختم ہو جائے وہ مر جاتی ہے،کمیشن کے بعد کور کمیٹی اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کرے گی، پارٹی میں ایک رائے ہے، پہلے کمیشن کے نتائج کا انتظار کیا جائے۔
پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 126 دن کے طویل دھرنے سے پاکستان تبدیل ہو گیا اور اسی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا، اب لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہو گا، جس قوم کا نظریہ ختم ہو جاتا ہے وہ مر جاتی ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ عوامی دباؤ پر 4 حلقے کھولیں گے، اب کچھ دو کچھ لو پر جوڈیشل کمیشن بنا گیا ہے، یہ بھی جو فیصلہ دے گا قبول ہو گا، پہلی بار دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ہوا، اب ہم دھاندلی سے متعلق تمام ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے اور ثابت کریں گے، کیسے منظم دھاندلی ہو اور اگر دھاندلی ثابت ہو گی تو وزیر اعظم کو اسمبلی تحلیل کرنا ہو گی اور آئندہ کیلئے دھاندلی کا راستہ بھی بند ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم افتخار چوہدری اور نجم سیٹھی کے خلاف دھاندلی کے ثبوت دیں گے، افتخار چوہدری نے آر اوز کو بلا کر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کے بعد کور کمیٹی اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کرے گی، پارٹی میں ایک رائے ہے، پہلے کمیشن کے نتائج کا انتظار کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن دھاندلی پر آر اوز کو طلب کرے گا، پرازائیڈنگ آفیسر کے جعلی دستخط کرنا کیا جرم نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن کیلئے ہی ہم میدان میں نکلتے تھے، اب اس سے پہلی باز انکشاف ہو گا کہ مینڈیٹ کیسے چوری ہوا۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اگر حکومت نے انصاف دینا تھا تو ڈیڑھ سال پہلے ہی کمیشن بنا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین باہر بیٹھ کر لوگوں کو مرواتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.