خادم کعبہ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان،ہماری جماعت کا مقصد ملک خداداد پاکستان میں شریعت اور شرعی قوانین کی پاسداری ہے،حاجی عبدالقدیر

پیر 23 مارچ 2015 22:31

خادم کعبہ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان،ہماری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) خادم کعبہ پاکستان کے چیئرمین حاجی عبدالقدیر نے نئی سیاسی جماعت خادم کعبہ پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا مقصد ملک خداداد پاکستان میں شریعت اور شرعی قوانین کی پاسداری ہے۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی عبدالقدیر نے کہا کہ ہمارے منشور میں ایک ایوان اور صدارتی طرز حکومت لایا جائے گا۔

فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے اور حکمران جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ موجودہ تمام سیاست دان اور انکے اہل خانہ 20 برس تک سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی سزا صرف اور صرف موت ہو گی اور عدالتیں ایک ہفتے میں فیصلے کی پابند ہونگی۔ آئین کی ازسر نو تشکیل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :