سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے،جلا ؤگھیرا ؤکرنے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا،حراست میں لئے جانیوالے چار افراد کی گرفتاری میں مقامی مذہبی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ‘ نجی ٹی وی
پیر 23 مارچ 2015 22:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء)پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے،جلا ؤگھیرا ؤکرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں جلا ؤگھیرا ؤاور دو افراد کو زندہ جلانے والے چار ملزمان کو مختلف چینلز پر چلنے والی فوٹیجز اور جاری کی جانیوالی تصاویر کی مدد سے حراست میں لیاگیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا،حراست میں لئے جانیوالے چار افراد کی گرفتاری میں وہاں کے مقامی مذہبی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس اور انتظامیہ مقامی مذہبی رہنماؤں سے رابطے میں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.