وزیرستان: سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، 11 دہشت گرد ہلاک۔

پیر 23 مارچ 2015 22:21

وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ‬‎ وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے فضائی کاروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے وزیرستان کے علاقے وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی مدد سے فضائی کاروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام سے ہے جبکہ اس کاروائی میں دہشت گردوں کے متعدد اہم ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :