حکومت کا 31دسمبر تک افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا حتمی فیصلہ،غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈوں کے اجراء کے لیے نادرہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دیں گئیں

پیر 23 مارچ 2015 21:05

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) حکومت نے 31دسمبر تک افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے شناختی کا رڈوں کے اجراء کے لیے نادرہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دیں گئیں ،تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں برھتی ہو ئی دہشت گردی کو ختم کرنے اور ملکی معیشت کی مضبوطی کو پیش نظر رکھتے ہوئے31 دسمبر تک غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلہ میں نادرا کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈوں کے اجراء کے لیے مقامی حلقہ کے ایم این اے ،ایم پی اے ،گزٹڈآفیسر اور 60سے زائد عمر افراد کی طرف سے تصدیق ضروری قرار دے دی گئی ہے ۔