Live Updates

مستعفی ہونے کے بعد ضمیر مطمئن ہے ، فلاپ پالیسیوں کے باعث حکمران ناکام ہو چکے ، چوہدری محمد سرور ،ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام عمران خان کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے ، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 23 مارچ 2015 21:05

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہمستعفی ہونے کے بعد ضمیر مطمئن ہے ، فلاپ پالیسیوں کے باعث حکمران ناکام ہو چکے ، میری باتیں سچ ہو تی نظر آرہی ہیں ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام عمران خان کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے رہنماؤں شیخ شوکت علی ایڈووکیٹ ،مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ،ملک علی رضا جھکڑ ،ملک نذیر احمد جھکڑ ایڈووکیٹ ،راؤ فرحان شکیل پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گھنبیر مسائل کا حل حب الوطنی کے جذبہ میں پوشیدہ ہے جو موجودہ حکمران طبقہ میں نہیں ہے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت اپنی بری کارکردگی اور ناکامی کو چھپانے کے لیے خوفزدہ ہو کر بلدیاتی الیکشن کا التوا چاہتی ہے سپریم کو رٹ کے احکامات کو مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کا بہانہ بنا کر نظر انداز کر چاہتی ہے جو جمہوریت کے دعویداروں کا عوام اور آئین کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کے ساتھ پوری قوم یہ عہد کر چکی ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے سیاست سے خاندانی وراثت کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک اور قوم کی تقدیر سے کھیلنے والوں کی سیاست کا ملک سے خاتمہ ہو جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات