لاہور‘ گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے 2چینی خواتین زخمی

پیر 23 مارچ 2015 20:30

لاہور‘ گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) لاہورکے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے 2چینی خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ ڈاکوں موقعہ سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ سوموار کے روز 5چینی جن میں3مرد اور 2خواتین شامل تھیں بزنس کے سلسلہ میں اسلام آباد سے لاہور آئیں اور جب وہ لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلے تو ان کو 2نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوں نے روک لیا اوران سے موبائل او ر نقدی چھین لی اور مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار چینی خواتین کو ٹانگوں پرگولیاں مار کر زخمی کر دیا اور موقعہ سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے جبکہ ریسکیو نے دو زخمی چینی خواتین کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کر ڈاکوں کی تلاش اور اپنی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :