وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی نے بھاری مشاہرے پر غیر ملکی یونیورسٹیوں کے 33ینگ ڈویلپمنٹ فیلو بھرتی کر کے ملکی یونیورسٹیوں کو نظر انداز کر دیا

پیر 23 مارچ 2015 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے بھاری مشاہرے پر غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کوالیفائیڈ33ینگ ڈویلپمنٹ فیلو بھرتی کر کے ملکی یونیورسٹیوں کو نظر انداز کر دیا۔پیر کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں 33ینگ ڈویلپمنٹ فیلو بھرتی کئے گئے ، جنہیں ایک سال تک 60ہزار ماہوار مشاہرہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈویلپمنٹ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام کی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری و دیگر کاموں میں معاونت کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ تمام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت پر غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کوالیفائیڈ بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے کوالیفائیڈ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 15ینگ ڈویلپمنٹ فیلو بھرتی کئے گئے تھے۔