پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2روزہ اجلاس میں وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے مالی سال 2009-10ء کے آڈٹ اعتراضات، سپیشل آڈٹ رپورٹ2010-11ء کا جائزہ لے گی

پیر 23 مارچ 2015 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا2روزہ اجلاس(کل) منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا،اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کریں گے،پی اے سی وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے مالی سال 2009-10ء کے آڈٹ اعتراضات، سپیشل آڈٹ رپورٹ2010-11ء کا جائزہ لے گی جبکہ بدھ کو کمیٹی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے کروڈ آئل کی چوری کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات پر بریفنگ دے گی، اسی اجلاس میں کمیٹی کو وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، سندھ کے مختلف دیہات میں گیس کنکشن کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ای او بی آئی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرے گی۔