بحریہ ٹاوٴن کراچی کے تحت منعقدہ چار روزہ رنگارنگ تفریحی بسنت میلہ اور محفل موسیقی کی تقریبات کا شاندار اختتام

پیر 23 مارچ 2015 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ سے نو کلو میٹر دور زیرتعمیر بحریہ ٹا وٴن کراچی میں چار روزہ رنگارنگ تفریحی بسنت میلہ اور موسیقی کی تقریبات کا شاندار اختتام پیر 23مارچ کی شام ہوا۔ جمعہ 20مارچ سے پیر 23مارچ تک جاری اس رنگارنگ فیسٹیول کا اہتمام بی آر این ایسوسی ایٹس (بحریہ ٹاوٴن ) نے کیا تھا ۔ فیسٹیول میں جمعہ کے روز برطانوی میوزیکل بینڈردھم ڈھول بیس (آرڈی بی ) اور پپوسائیں نے ہفتہ کو عاطف اسلم اتوار کو علی عظمت، کومل رضوی، سارہ علی رضا جبکہ پیر 23مارچ کو نامور گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بسنت ولیج میں مفت پتنگیں ، ڈھول باجے، مفت مہندی لگانے سمیت مختلف اقسام کے کھانوں کے ساتھ ساتھ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے خوش نصیب افراد کوپانچ، پانچ لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی د ئیے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے فیملی میلوں میں کسی میلے میں ایسا پہلی بار ہو ا جس میں پولیس ، رینجرز اور نیوی کے بینڈز ایک ساتھ خوبصورت دھنوں پر قومی گیت گائے گئے ۔

چاروں دن شاندار آتش بازی کے مظاہرے بھی کئے گئے۔ اس میلے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ چاروں دن دن چالیس منٹ کے لئے بحریہ ٹاوٴن کی خوبصورت اور پرکشش سائٹ کا رورہ رہا جبکہ میلے میں شریک افراد شٹلز میں بیٹھ کر چالیس منٹ کے اس دورے سے لطف اندوز ہو تے رہے اور ان کی رہنمائی کے لئے ہاوٴسنگ کی قانونی مشاورت اور مدد کے لئے بحریہ ٹاوٴن کے مستند ڈیلرز ہمہ وقت موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :