جمعیت زرغون آبادیونٹ کااجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیر 23 مارچ 2015 17:37

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام زرغون آبادیونٹ کاپہلاتعارفی اجلاس مولاناعبداللہ کوثری کی رہائش گاہ پریونٹ امیرحافظ بلال احمدکی صدارت میں ہواجس میں پیرطریقت مفتی سیف الرحمن نے جماعت کی افادیت اورضرورت پرقرآن وسنت کی روشنی میں مدلل خطاب کیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ زرغون آبادیونٹ کومثالی یونٹ بنانے کے لئے پورے علاقے میں دعوت کوعام کیاجائے گا،بائی پاس پردفترکاافتتاح کیاجائے گا،ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کے ذریعے پرچم کشائی کریں گے،ہرگاوٴں میں کارنرمیٹنگ کے ذریعے لوگوں کوجمعیت میں شمولیت کی دعوت دیں گے،پرانے ساتھیوں کودوبارہ متحرک کرنے کے لئے دوکمیٹیاں تشکیل دی گئیں،اجلاس سے حافظ بلال احمد،مولاناعبداللہ کوثری اورمفتی سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جدوجہدکے ذریعے اسلامی انقلاب کے لئے فکری دعوت کوعام کیاجائے گا،لوگوں میں اسلامی نظام کے لئے شوراجاگرکریں گے،عوام کوانگریزکے فرسودہ اورناقص نظام حکومت سے نجات دلانے کے لئے اسلامی نظام کے قوانین کے ثمرات وافادیت سے اگاہ کریں گے،ملک میں تب امن قائم ہوگاجب اسلامی نظام نافذہوگااجلاس میں تمام ارکان نے شرکت کی اورہرایک نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ اپنی صلاحتیں جمعیت کی فعالیت کے لئے صرف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :