پاکستان میں پہلی دفعہ دہشت گردوں پرہا تھ ڈالا جا رہا ہے اور پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے‘احسن اقبال

سب کو ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا اور جیتنا ہو گی یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ‘تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 17:30

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ترقی و منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ دہشت گردوں پرہا تھ ڈالا جا رہا ہے اور پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ نارووال کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا اور جیتنا ہو گی کیونکہ یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے اگر خداناخواستہ یہ جنگ ہا ر گئے تو آنے والی نسلوں کے لئے کچھ نہیں بچے گا قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر انشاء اللہ پوری ہو گی قوم میں مایوسی نہیں پھیلانی چاہئے ہمیں نفرتوں کو ختم اور اپنے عقیدہ کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھرنوں،دھماکوں اور سازشوں کے باوجود وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں معیشت مضبوط ہو رہی ہے چین کے صدر کا دورہ پاکستان سے دورس نتائج برآمد ہو نگے ،ہم نے کام کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری طاقت میری تعلیم ہے اور تعلیم کے سفر کو جاری رہنا چاہئے ،۔تقریب سے حافظ عبدالرحمان، ڈاکٹر عبدالحق ،مزمل حفیظ،ایم حفیظ اللہ،ولایت اللہ بٹ ،غلام سرور قریشی،ایم پی اے رامیش سنگھ اڑورا و دیگر نے بھی خطاب کیا بعدازاں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور مستحق افراد میں فلاحی تنظیم کی جانب سے چنگ چی رکشہ کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :