ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی کا مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت

پیر 23 مارچ 2015 17:18

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شریف خان اورزونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے جوائنٹ زونل انچارج ایم کیو ایم میرپورخاص شہباز خان کی بھابھی ، شہید نوید بلوچ کے بڑے بھائی اسرار بلوچ اور سابق جوائنٹ زونل انچارج محمد رفیق عرف عارف لالہ کی والدہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کے گھروں پر جاکر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علاوہ اذیں سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شریف خان اورزونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے تحریکی کارکن آفتاب قریشی کے بیٹے کے ولیمے میں بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری و لبرل خیالات رکھنے والی ایسی جماعت ہے جو قومیت ،زبان،نسل،مذہب،ثقافت و مسلک سے بالاتر ہوکر سب کے ساتھ یکساں سلوک پر یقین رکھتی ہے اور ایک قوم کے تصور کو مضبوط کرنے کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔

قائد تحریک الطاف حسین ملک کے غریب و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے آئینی،قانونی اورپرامن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔ظلم و ناانصافی کے خلاف اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کریں گے۔ایم کیو ایم کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :