میرپورخاص ریلوے اسپتال میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 17:18

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) میرپورخاص ریلوے اسپتال میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا جہاں کراچی سے آئے ہوئے مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکڑ ز جن میں جان محمد ڈومبکی ، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر سہیل زاہد، گائناکولوجسٹ و سونو لوجسٹ ڈاکٹر نائلہ سومرواور دیگر شامل تھے جنہوں نے ریلوے ملازمین اور انکے خاندان کے افراد کا مفت طبی معائنہ کیا اور دوائیں تقسیم کی ، لیڈی ڈاکڑ نائلہ سومرو نے حاملہ خواتین کا الٹرا ساؤنڈ کر کے انہیں طبی مشورے دیئے ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں دل کے مریض آنکھوں ،سینے ،ٹی بی اوردانتوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں انکی ضرورت کے مطابق دوائیں بھی تقسیم کی ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہم دوائیں بھی کراچی سے ساتھ لائے ہیں ، آئند ہ بھی کوشش رہے گی کہ غریب مستحق مریضوں کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :