ملک پاکستان کی حفاظت ہر صورت میں کریں گے ، صدیق شیرازی

پیر 23 مارچ 2015 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈیژن کے تحت یوم پاکستان 23/مارچ پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں MSO کراچی ڈویژن کے تحت تمام زونوں میں تحفظ نظریہ پاکستان سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔ مختلف سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کراچی صدیق شیرازی نے کہا کہ ملک پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا اور اس کی بنیادوں میں مسلمانوں کا خون لگا ہے ۔

ہم کسی صورت بھی اپنے اکابر کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دینگے بلکہ ہر مشکل چینلجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے ۔ MSO کے کارکنان کی ملک پاکستان کیلئے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ MSO ایک بہت بڑے نصب العین پر کام کررہی ہے جوکہ غلبہ اسلام اور استحکام پاکستا ن ہے اور یہی نصب العین ہمیں سن 1947ءء کو قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا اور اسی کا درس علامہ اقبال نے دیا اور اسی کیلئے علامہ شبیر احمد عثمانی نے اپنی تمام زندگی صرف کی اور MSO بھی انہی اکابر کے نظریات پر چلتے ہوئے غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان MSO کراچی ڈویژن اکرام اللہ خیلوی کے مطابق 23/مارچ کو پوری کراچی کی سطح پر MSO کے تمام زونوں میں تحفظ نظریہ پاکستان سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف جماعتوں کے ذمہ داران، طلباء، رہنماء ، مذہبی اسکالرز اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔ طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ملک پاکستان سے اظہار یکجہتی اور ملک پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنے کے نعرے لگارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :