شرقپور شریف‘ درندہ صفت ملزمان نے سات سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش جوہڑ میں پھینک دی

پیر 23 مارچ 2015 17:16

شرقپور شریف‘ درندہ صفت ملزمان نے سات سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد ..

شرقپور شریف( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) شرقپور شریف کے رہائشی سات سالہ بچے کو درندہ صفت ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش جوہڑ میں پھینک دی ، پولیس نے مزید کارروائی کیلئے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ شرقپور شریف کے محلہ قصوریاں کا سات سالہ یتیم بچے غلام عباس کی والدہ 19مارچ کو منڈی فیض آباد کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بطور نگرانی ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے ہمراہ لے گئی تاہم پیپر کے اختتام پر بچہ اچانک لا پتہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جسکے بعد ورثاء ،پولیس اور اہل علاقہ تین روز تک بچے کی تلاش کرتے رہے تاہم گزشتہ روز سکول کے قریب واقع جوہڑ سے بچے کی لاش برآمد ہو گئی ۔بتایاگیا ہے کہ بچے کے لا پتہ ہونے کے فوری بعد بچے کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر جوہڑ میں بھی تلاش کی گئی لیکن چار روز بعد جوہڑ سے ہی بچے کی لاش برآمد ہو گئی جسکے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لئے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :