سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری کل ضلع ناروال کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کرینگے

پیر 23 مارچ 2015 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن و سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری کل بروز ( منگل ) کو ضلع ناروال کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کرے گے ناروال پہنچنے پر عہدیداران اور کارکنان انکا پرتپاک استقبال کریں گے ،چوہدری محمد سرور اعجاز چوہدری دورے کے موقع پر ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام جسٹر بائی پاس پر منعقدہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسے میں منصور سرور، عثمان سعید بسراء، ندیم نثار ،عارف خان، چوہدری انوار الحق، عرفان بٹ، وجہہ اکرام،جاوید کاہلوں ، حافظ محمد اکرام وکیل خان منج ، سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :