پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہر اور مضافات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پرکروڑوں روپے کی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے

چیئرمین ڈیڈک کمیٹی و ممبر کے پی کے اسمبلی محمود احمد بیٹنی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 مارچ 2015 17:00

ٹانک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہر اور مضافات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پرکروڑوں روپے کی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈک کمیٹی و ممبر کے پی کے اسمبلی محمود احمد بیٹنی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا یاجا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹانک شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی دیرینہ مسئلہ تھا،ٹانک شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے شمسی ٹیوب ویلوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس پینے کے پانی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا جائیگا،ایم پی اے محمود احمد کا کہناتھا کہ کڑی عمر خان میں شمسی ٹیوب ویل کے علاوہ دیگر دیہاتوں میں بھی درجنوں پریشر پمپس کی تعمیر پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ اکے ساتھ ساتھ ہمارے ضلع میں تعلیمی شرح خواندگی کا ریٹ کافی کم ہے،تو انہوں اپنے رواں موجودہ فنڈز میں سے کئی زنانہ اور مردانہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ نئے پرائمری سکولوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر کر دیئے ہیں، اور ان پر بھی جلد کام شروع ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے ان کے دروازے ہر وقت ہر کسی لئے کھولے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انکے ہمراہ ملک احسان خان بیٹنی و دیگر عمائدین علا قہ بھی موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :