ٹانک ،یوم پاکستان کے موقع پر20 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجا ج

پیر 23 مارچ 2015 17:00

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) بیس گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجا ج، یوم پاکستان کے موقع پر عرفان شہید پار ک میں جمع ہوکر احتجا ج یو م ِ سیا ہ منا یا۔ تفصیلا ت کے مطابق ضلع بھر میں بیس گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈ نگ کے باعث معمولا تِ زند گی بر ی طر ح متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعد د علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلا ف سما جی تنظیم ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کی کال پر 23مارچ کو سینکڑوں شہریوں نے عرفان شہید پار ک میں جمع ہوکر یوم ِ سیا ہ منا یا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں پر سیا ہ پٹیا ں باندھ رکھی تھیں ۔ اس موقع پر ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر پیر سلیم شاہ، صنم گل تتور، پیر جہانگیر شاہ و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کا جینا دو بھر جبکہ کاروباری حضرات کا کاروبار ختم ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا عوام دشمن پالیسی تر ک کر ے اور عوام کو فوری ریلیف دے ورنہ احتجاج سٹرکو ں پر نکل آئیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یوم ِ پاکستان ہمیں آزادی اور خود مختیا ری کی یا د دلا تا ہے تاہم ٹانک کی عوام آج بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے پیسکو حکا م کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے وعدے ایفاء نہ کر نے کو یو م ِ پاکستان کے موقع پر یوم ِ سیا ہ منانے کی وجہ قرار دی۔