عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

پیر 23 مارچ 2015 16:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے مئی کیلئے سودے ایک ڈالر76سینٹ اضافے کے بعد45.72ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے مئی کیلئے سودے 89سینٹ اضافے کے ساتھ 55.32 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔