پاکستان کرکٹ بورڈکے تھنک ٹینک کا اہم اجلاس رواں ہفتے لاہورمیں ہوگا

پیر 23 مارچ 2015 16:33

پاکستان کرکٹ بورڈکے تھنک ٹینک کا اہم اجلاس رواں ہفتے لاہورمیں ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے تھنک ٹینک کا اہم اجلاس رواں ہفتے لاہورمیں ہوگا جس میں ون ڈے فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کی تقرری اور سلیکشن کمیٹی کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیئر مین شہریار نے بتایا کہ وہ نئے کپتان کی تقرری کیلئے مختلف لوگوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے دو دن پہلے بورڈ کو گرین سگنل دے دیا ہے، جس کے بعد بورڈ اب بنگلہ دیش سے اپنے دو مطالبوں کے جواب کا منتظر ہے۔ شہریار نے بتایا کہ پی سی بی بنگلہ دیش میں پاکستان ٹیم کیلئے بہترین سیکورٹی مانگ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :