نیویارک کاٹن ایکسچینج میں گزشتہ سے پیوستہ تین ہفتوں سے جاری مندی کی لہر زبردست تیزی میں تبدیل ہوگئی
پیر 23 مارچ 2015 16:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) امریکی فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے مارک اپ کے شرح میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان اور مثبت امریکی کاٹن ایکسپورٹس رپورٹ جاری ہونے کے بعد نیویارک کاٹن ایکسچینج میں گزشتہ سے پیوستہ تین ہفتوں سے جاری مندی کی لہر زبردست تیزی میں تبدیل ہونے سے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اور امریکا سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بھی پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہے گا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ امریکی ڈالر انڈیکس میں مسلسل اضافے کے رجحان کے باعث نیویارک کاٹن ایکسچینج میں پچھلے کافی عرصے سے روئی کی قیمتوں میں زبردست مندی کا رجحان دیکھا جا رہاتھا تاہم گزشتہ ہفتے کے دوران فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا نے مارک اپ کی شرح 0.5 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا جس کے باعث نیویارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کارجحان سامنے آنے سے اس کے اثرات دنیا بھر کی روئی کی منڈیوں پر بھی مرتب ہوئے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان غالب رہے گا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.