بھارت کو ورلڈ کپ 2011ء جتوانے والا بلا نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 16:18

بھارت کو ورلڈ کپ 2011ء جتوانے والا بلا نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2011ء میں بھارت کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا بلا نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے،دھونی نے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سری لنکا کے نووان کولاسیکرا کو اپنے کیریئر کا وہ یادگا ر چھکا لگایا تھا جسے دنیائے کرکٹ کے یادگا ر ترین لمحوں میں شما ر کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بلے کو اس سے قبل گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اے آر کے گلوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیت بھگچیندر نے ان کا یہ بلا 1لاکھ پاؤنڈ میں خریدا تھا جس کے بعد دھونی نے مذکورہ بلے پر اپنے آٹوگراف بھی رقم کیے تھے ۔ بھارتی ٹیم جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کے مقام پر ورلڈ کپ 2015ء کا دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی ،آسٹریلیا کے ٹیم ریکارڈ 4مرتبہ یہ ٹرافی اٹھا چکی ہے جبکہ بھارت سابقہ عالمی چیمپئن ہیں۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :