صوبے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے،شبیر احمد خان

پیر 23 مارچ 2015 16:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اجلاسوں میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ تمام اضلاع میں دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن کے لئے بھر پور ورکنگ کرئے گی۔

اور جہاں بھی کسی قسم کے مشکلات کا سامنا ہوں وہاں صوبائی جما عتیں مشترکہ طور پر اس مسئلے کو حل کر ئے گی وہ مسلم چلڈرن اکیڈمی گوہاٹی میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ضلعی نائب امیر سہیل احمد بابڑ اور سینا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبدالسلام ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شبیر احمد خان نے کہا کہ ہم سب کو تحریک پاکستان کی منزل تک پہنچنے کے لئے اعلیٰ تعلیم پر توجہ دینا ہو گا اور ہم اپنی نئی نسل کو اپنی تاریخ سے باخبر رکھیں مگر بد قسمتی سے آج تک ہم وہ اہداف حاصل نہ کر سکے اور اس لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول لازمی ہے علم کے ذریعے اگر چہ ہم نے ٹیکنا لوجی حاصل کی ہے مگر ہم اپنا اندرونی نظام بدل نہ سکے جس کی وجہ سے ملک میں عدم و انصاف کا نظام نہ ہونے سے کرپشن کی جڑیں مضبوط ہو گئی ۔

اس لئے ضروری ہے کہ ملک میں نیک اور صالح قیادت اقتدار میں آکر نظام شریعت نافذ کر سکے اور اس نظام کی بدولت دہشت گردی، بد امنی اور دیگر مسائل کاخاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کریں تاکہ صوبے میں تعلیمی مشکلات کا ازالہ ہو سکے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ دنیاو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو دینی علوم سے بھی روشناس کرائیں