پاکستان مسلم لیگ اس ملک کی خالق جماعت ہے نظریہ پاکستان کے تحفظ ، جمہوریت ، قانون ، پارلیمنٹ اور انصاف کی بالا دستی کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے،گوہر الرحمن خان

پیر 23 مارچ 2015 16:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ اس ملک کی خالق جماعت ہے نظریہ پاکستان کے تحفظ ، جمہوریت ، قانون ، پارلیمنٹ اور انصاف کی بالا دستی کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار حجرہ چیر مین گوہر الرحمن خان ٹوپی میں یوم دفاع کے حوالے سے مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر افتخار احمد خان کی صدارت میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں مقررین نے کیا ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان ، ضلعی صدر افتخار احمد خان، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان، صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سجاد خان، سابق ایم پی اے حاجی عبداللہ خان، اسرار خان ایڈوکیٹ ، ملک سلیم خان، اسرار احمد یوسفزئی ، اشفاق احمد، زاہد جدون اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کر نا ہو گا سپیکر پختونخوا اسمبلی ہمارے ایم پی اے حاجی شیراز خان کے حلقہ پی کے 36میں سیاسی مداخلت بند کر کے اپنے حلقے پر توجہ دیں ورنہ اسمبلی فلور پر احتجاج کیا جائیگا انہوں نے سپیکر اسمبلی کا گدون ، ٹوپی روڈ ، مینئی روڈ کی تعمیراتی کام کے حالیہ افتتاح کو عوام کے ساتھ ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا ٹینڈر ہوا ہے نہ ہی اس کا ٹھیکہ دیا گیا ہے بلدیاتی الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کر نے کے لئے سپیکر اسمبلی ضلع صوابی میں جھوٹے اعلانات اور افتتاح کر رہے ہیں مگر عوام ان کو یکسر مسترد کر دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی اپنے بھائی کو لگام دیں کیونکہ وہ ہر بار سرکاری محکموں میں بے جا مداخلت کر کے آفسران کی بے عزتی کر تے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان بھی اس کا نوٹس لیں کیونکہ حکومتی لوگوں کا کام عوام کی مسائل حل کرنا ہے لیکن سرکاری افسران کی بے عزتی کرنا نہیں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک ملک کو دہشت گردی ، بجلی اور دیگر مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا مگر ن لیگ کی حکومت اقتدار میں آکر اس پر قابو پالیا گیا اور آج ملک بھر میں یوم دفاع منانا امن کے قیام کا واضح ثبوت ہے مقررین نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن ضلع صوابی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور کارکر دگی کی بنیا دپر کلین سوئپ کرئے گی لہٰذا کارکنان ابھی سے الیکشن کے لئے تیاریوں کاا ٓغاز کریں ۔