جہالت کے اندھیرے کا خاتمہ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب نا ممکن ہے۔ نشاط ضیاء قادری

پیر 23 مارچ 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں علم کا انقلاب کی خواہاں ہے جہالت اور دوہرے تعلیمی معیار کے خاتمے کے لئے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشا اللہ ملک سے دوہرے تعلیمی نظام کا خاتمہ کرکے جہالت کا خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں نجی ادارے کے تحت "اسٹوڈنٹس اِن "کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ جہالت کے اندھیرے کا خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی کا خواب نا ممکن ہے لہذا ضرورت ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علم کے پھیلاؤ کے حوالے سے نجی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے انہوں نے نجی تعلیمی اداروں سے کہاکہ وہ علم کے فروغ کو کمائی کا ذریعہ نہ بنائیں غریب اور مستحق طلبہ کا خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے نشاط ضیاء قادری نے منتظمین کو یقین دلا یا کہ علم کے فروغ اور جہالت کے خاتمے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ ہر ممکن تعاون اور سرپرستی جاری رکھے گی ۔