کراچی سمیت ملک بھر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے بھیڑیے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میاں عبدالمنان

پیر 23 مارچ 2015 16:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما وچیئرمین سیٹڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے تجارت میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے بھیڑیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وطن کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایسے درندوں کو نکیل ڈالناضروری ہے ، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت انشاء اللہ پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچا کر دم لیگی، اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گاے تعلقات استوار کرنے کی جوپالیسی اختیار کی ہے وہ ملک و قوم کی بہتری اور مفاد میں ایک مثبت اور تعمیری پالیسی ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر ملکی ترقی و قومی خوشحالی خواب ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہون نے اپنے حلقہ میں ایک سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار جماعت ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے استحکام و فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت عوام نے ہمیشہ اپنے اعتماد اور مینڈیٹ سے نوازا ہے، مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے عوام کو سہولیات دینے کیلئے ترقیاتی منصوبہ جات اور مجموعی مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دی ہے اور ضلع بھر میں اربوں روپے کے منصوبہ جات مکمل کروا کر فیصل آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانے کیلئے بھی اقدامات زور و شور سے کئے جا رہے ہیں، تمام حکومتی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عوامی خدمت پر مامور ہیں بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فعال کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں خواندگی کی شرح بڑھانے کیساتھ ساتھ صحتمند ماحول بھی فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر خرم شہزاد جٹ ‘ماسٹر عبدالمجید ‘ عبدالرؤف ‘ڈوگر ‘ میاں اقبال انجم‘چچا مشتاق ملتانی‘شاہد قریشی‘باؤ افتخار علی‘محمد صفدر‘خالد محمود غلام مصطفے انجم و دیگر موجود تھے۔۔ تقریب میں معززین حلقہ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر میاں عبدالمنان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی تعمیر و ترقی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :