جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئندقدم ہے،جماعت اسلامی ضلع بہاول

پیر 23 مارچ 2015 15:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور ڈاکٹر محمد اشرف ،امیر شہر ڈاکٹر خالد اقبال ،ضلعی سیکرٹری جنرل نصراللہ خان ناصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کوخوش آئندقدم ہے جس سے انتخابی اصلاحات میں مددملے گی۔۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان قومی ایشوز پراتفاق رائے سراج الحق کی سربراہی میں سیاسی جرگے کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے مثبت کردار کے باعث ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید بحرانوں کی زد میں ہے۔آئے روزعوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جن جماعتوں کوجہاں بھی مینڈیٹ ملا ہے وہاں کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کام کریں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کانوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کو بھی چاہئے کہ وہ جمہوری عمل کاحصہ بنے اور عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے قومی اسمبلی،پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں اپناآئینی وقانونی اور جمہوری کردار اداکرے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ اگر دھاندلی ثابت ہوجائے تو2013کے انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب ہونے والے ارکان اسمبلیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہونے چاہئیں۔جب تک اقتدار حقیقی محب وطن نمائندوں کے ہاتھ نہیں آجاتا ملک میں پائیدار امن قائم اور عوام کی زندگی میں بہتری نہیں آسکتی۔

متعلقہ عنوان :