Live Updates

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان سمجھوتہ ‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف کل پارلیمانی رہنماؤں کو اعتما میں لینگے

پیر 23 مارچ 2015 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کے درمیان جو ڈیشل کمیشن کے حوالے سے طے پانے والے سمجھوتے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کل پارلیمانی رہنماؤں کو اعتما میں لینگے وزیراعظم نواز شریف کلمنگل کو تمام پارلیمانی رہنماوٴں سے ملاقات کریں گے جس میں جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی سے ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ہونے والے سمجھوتے کی کاپیاں تمام پارلیمانی رہنماوٴں کو ارسال کردیں -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات