فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستا ن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 13:59

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستا ن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر قومی ترانہ کی دھن پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستان کے سفیرغالب اقبال نے کہاکہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم متحد ہو جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک و قوم پر قربانیاں دینے والوں کو ہمشہ یاد رکھا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو یاد رکھا جائے اور ان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا جائے۔مشکل گھڑی میں قوم متحد ہو کر خطرات کا مقابلہ کرے ۔دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا تھا۔قوم کے اتحاد اور جذبے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے سے دہشت گردی کو شکست ہوگی۔اس موقع پرانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کاعہد کرنا ہوگا۔