سکیورٹی سخت انتظامات میں یوم پاکستان کے موقع پر سات سال بعد شاندار طریقے سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا
پیر 23 مارچ 2015 13:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر سات سال بعد شاندار طریقے سے پریڈ منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے جدید طیارے سلامی دینے کے بعد کرتب دکھاتے نظر آئے ‘ جدید ترین مسلح ڈرون لیزر گائیڈڈ میزائل پریڈ کا حصہ رہے ‘ بغیر پائلٹ براق طیارہ پہلی مرتبہ مسلح افواج کی پریڈ میں شریک ہوا ‘ تینوں مسلح افواج کے اسکائی ڈائیورز نے شاندار فری فال اور ایس ایس جی کمانڈوز کی جانب سے پیرا ٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ‘شیردل فارمیشن نے شاندار فضائی مظاہرہ کرکے داد وصول کی ‘ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹرز بیل، ایم آئی17، کوبرا گن شپ، پوما ہیلی کاپٹرز وغیرہ نے فلائی پاسٹ میں شرکت کر کے عوام کے دل جیت لئے ‘ فلائنگ پاسٹ اور پیراٹروپنگ کے شاندار مظاہروں کے بعد بچوں نے خوبصورت قومی نغمے پیش کیے ‘ حاضرین میں حب الوطنی کا ایک نیا جذبہ جگا دیا ‘بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے ثقافتی فلوٹس نے سلامی پیش کی ‘پریڈ میں الخالد ٹینک، الضرار ٹینک فائر فائنڈر ریڈار، پاک بحریہ کے ہوور کرافٹ، بابر کروز میزائل دستے اورپاکستان آرمی کی خواتین کی جانب سے سلامی دی گئی ‘ پورا پریڈ گراؤنڈ نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.