اکشے کمار اپنی آئندہ فلم “گبر از بیک” میں گبر کے روپ میں نظر آئیں گے

پیر 23 مارچ 2015 13:52

اکشے کمار اپنی آئندہ فلم “گبر از بیک” میں گبر کے روپ میں نظر آئیں گے

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) اکشے کمار اپنی آئندہ فلم “گبر از بیک” میں گبر کے روپ میں نظر آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے کی ریلیز کو 40 برس بیت گئے ، اس کے کردار اور مکالمے آج بھی زندہ و جاوید ہیں، خاص طور پر فلم میں ولن ”گبر“ کا کردار ہر دور میں انتہائی مشہور رہا ہے، بالی ووڈ میں ”گبر“ ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہا ہے لیکن اس مرتبہ گبر ڈاکو نہیں بلکہ برائی کو ختم کرے گا اور یہ کردار اکشے کمار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

معروف بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی نئی فلم گبر از بیک میں اکشے کمار گبرکا کردار ادا کریں گے ۔ گبر کی طرح لوٹ مارکی بجائے معاشرے میں پھیلی کرپشن اور برائی کے خاتمے کیلئے کوشاں نظر آئیں گے ۔ یکم مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اکشے کمار گبر کا مشہور ڈائیلاگ کچھ تبدیلی کے بعد ” پچاس پچاس کوس دور جب کوئی رشوت لیتا ہے تو سب کہتے ہیں کہ مت لے ورنہ گبر آجائیگا” دہراتے ہوئے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :