ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد گورنر کا چارج چھوڑ دینگے

پیر 23 مارچ 2015 13:48

ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد گورنر کا چارج چھوڑ دینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد چارج چھوڑ دیں گے۔ جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں موجودہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ایوان صدر کے ذرائع نے تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کے تقریب کے بعد گورنر سندھ کے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔ جس کے بعد اسی ہفتے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق وسیم غازی گورنر سندھ کے فرائض انجام دینا شروع کر دیں گے۔